

Loading content...
شہنشاہ معظم جناب امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کا کوفہ میں ظہور اجلال ہوا، تقریباً 4 سال تک امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی آغو ش میں پرورش پائی، اگلے دس سال تک اپنے چچا اور امامِ وقت شہنشاہ معظم امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ رہے، سن 50 ہجری سے 60 ہجری تک پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کا دور امامت دیکھا، 60 ہجری رجب میں آپ نے بھی بابا پاک کے ساتھ سفر کربلا فرمایا اور سارے راستے میں مستورات تطہیر صلوات اللہ علیہن کے محملوں کے نگران کی حیثیت سے ساتھ رہے، 7 محرم الحرام کو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے انہیں آنے والے واقعات سے آگاہ فرمایا تو آپ کی غیرت ناموس کے صدمات کاسن کر برداشت نہ کرسکی اور آپ ظاہرا ً علیل ہوگئے، 61 ہجری 10 محرم الحرام کو بابا پاک کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے بعد دستار امامت آپ کے سر اطہر پر موزوں ہوئی، گیارہ محرم کو کربلا سے پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کے ساتھ اسیری کی صورت میں کوفہ تشریف لائے یہاں سے 19 صفر کو شام کی طرف روانہ ہوئے، 16 ربیع الاوّل کو دمشق پہنچے، وہاں ماہ رجب تک یزید ملعون کی حبس میں رہے، اس کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے اور شعبان میں واپس مدینہ طیبہ میں پہنچ گئے یہاں اہل مدینہ نے یزید ملعون کی بیعت سے انکار کردیا تو آپ نے خاموشی اختیارفرمائی اور اس دوران اسلام کا بدنام زمانہ واقعہ حرہ پیش آیا اس میں آپ محفوظ رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار