

Loading content...
جناب شہزادی ایران صلوات اللہ علیہا بیان فرماتی ہیں کہ جب ہم خراسان ] ہمدان [میں تھے تو ایک رات ہمیں مکاشفہ ہوا اور ہم نے دیکھا کہ ہمارے محل میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے ہیں اور ان کے ساتھ اور بھی بہت سے مقدس افراد ہیں انہوں نے آ کر خود ہم سے اپنے نور نظر کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں خواستگاری فرمائی اور ہم نے اپنے اختیارات انہیں دے دئیے، اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو طلب فرمایا اور ان کے ساتھ ہمارا عقد فرمایا اور مبارک سلامت کی آواز آئیں اس کے بعد ہمارا مکاشفہ منقطع ہوگیا لیکن کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی محبت ہماری روح میں سرایت کرگئی …اسی طرح کئی روز گزر گئے پھر ایک دن ہم نے دیکھا کہ ہمارے محل میں آسمان سے ایک نوری عماری اتر رہی ہے وہ جب صحن میں اتری تو اس میں سے ملکہ دوجہاں صلوات اللہ علیہا برآمد ہوئیں جن کے ساتھ لاتعداد حوران جناں تھیں انہوں نے ہمیں شفقت مادر ی صلوات اللہ علیہا کا اعزاز بخشا اور اس کے بعد انہوں نے ہمیں تعلیمات عرفان عطا فرمائے، اپنے گھر اطہر کی کلی معرفت عطا فرما کر واپس تشریف لے گئیں، پھر کافی دنوں بعد تشریف لائیں اور فرمایا کہ کل اس شہر پر لشکر عرب حملہ کرے گا اور آپ کے والد کو شکست ہوگی آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ ہماری طرف سے حریث بن جابر جعفی آپ کی خدمت کیلئے متعین ہے وہ آپ کو ہمارے گھر اطہر تک پہنچائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار