

Loading content...
ہاں خلیفہ ثالث کے دور میں ہمدان کی جوجنگ ہوئی تھی جس کے بعد ہمدان کا حاکم جناب حریث بن جابر جعفی کو بنایا گیا تھا، اس میں خاندان کسریٰ گرفتارہوا تھا، اس موقعہ پر یہ شہزادیاں صلوات اللہ علیھمامدینہ منورہ میں تشریف لائی تھیں اورجناب حریث بن جابر جعفی انہیں باپردہ اور با ادب طریقہ سے یہاں لائے تھے اور جب ان کے محمل مدینہ سے گزرے تھے تو عورتوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی تھیں کیونکہ عرب ہمیشہ ایران کے زیر احسان رہتے تھے اس لئے انہیں وہ شہزادیوں جیسا (Protocol) پرٹوکول دے رہے تھے، یہ واقعہ 30 ہجری کا ہے اس کے بعد جناب حریث بن جابر جعفی امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے ظاہری دور خلافت تک وہاں کے حاکم رہے پھر معاویہ نے انہیں معزول کرکے زیاد ملعون کو وہاں کا حاکم بنایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار