

Loading content...
آپ کی والدہ ماجدہ شہنشاہ ایران شاہ کسریٰ جناب یزدجرد کی مقدس دختر صلوات اللہ علیہا تھیں اور اس میں تو شک ہی نہیں ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے حرم توحیدکو سب سے اوّل زینت دینے والی سیدة الزمان شہزادی ایران صلوات اللہ علیہا ہی تھیں جو خلیفہ ثالث کے دور میں تشریف لائی تھی اور بعض روایات میں ہے کہ وہ خلیفہ ثانی کے دور میں تشریف لائی تھیں ، یہ روایت درست نہیں ہے کیونکہ خلیفہ ثانی کا دور 17 ہجری تک ہے اور اس دور میں ایران کے شہنشاہ کسریٰ سے جو جنگ ہوئی تھی وہ عراق یعنی قادسیہ میں ہوئی تھی اس جنگ میں ایرانیوں کو شکست ہوئی تھی مگر کسریٰ اپنے قصر کو چھوڑ کر ایران پہنچ گیا تھا اور اس کے گھر کا کوئی فرد گرفتار نہیں ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار