

Loading content...
اس پر امام علیہ الصلوات والسلام مکہ سے واپس مدینہ آئے اور جد اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دوبارہ اپنے لئے احکام لئے، وہاں سے کوفہ کی طرف روانہ ہوگئے مگر آپ کے کوفہ پہنچنے سے پہلے بدنہاد کوفی جان کے خوف سے یزید ملعون کے عاملِ کوفہ عبیداللہ بن زیاد بن سمیہ ملعون کے ساتھ مل گئے جس کی وجہ سے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو کوفے جانے کی بجائے اس مقام کی طرف سفر کرنا پڑا جس کے بارے میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے بارہا فرمایا تھا کہ مقصد توحید و رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بچانے کیلئے ہمارے فرزند کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام یہاں تشریف لائیں گے اور یہاں ان کی مقدس آل کا بے دردی کے ساتھ خون بہایا جائے گا جن کی شہادتوں کا کریڈٹ خود سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عطا فرمایا جانا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار