

Loading content...
پھر وہ زمانہ آیا کہ جب آپ نے وطن چھوڑا اور پردہ داران توحیدو رسالت صلوات اللہ علیہن کو لے کر توحید کو بچانے کیلئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے وہاں تین شعبان کو پہنچے اور وہاں سے ذوالحجہ میں کوفے کی طرف روانہ ہوئے کیونکہ کوفے والوں نے آپ کو بلایا تھا کہ ہم کسی فاسق و فاجر کی اطاعت نہیں کر سکتے، آپ یہاں تشریف لا کر ہمیں یہ فرمائیں کہ ہم اس موجودہ صورت حال میں کیا کریں؟ پہلے تو امام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ تم یہاں آجاؤ مگر انہوں نے تیس ہزار سے زیادہ خطوط بھیجے کہ آپ ہمارے شہر کو زینت بخشیں اور ہماری راہنمائی فرمائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار