

Loading content...
کفر و شرک جب تک شریعت ظاہری کے لبادے میں ہوتا ہے تو وہ نفاق کہلاتا ہے اور جب لباس شریعت کا لباس اتار پھینکتا ہے تو کفر صریح بن جاتا ہے …منافق پر کفر والحاد و ارتداد کی تعزیز نہیں لگائی جاتی، ہاں جب وہ شریعت ظاہری کے خول سے باہر نکل آئے تو پھر اس پر تعزیز لگائی جاتی ہے، یہی وجہ تھی کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منافقین کو تنبیہ و انذار فرمایا مگر کسی کو سزا نہیں دی، اسی طرح اوصیائے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اپنے اپنے زمانے کے منافقین یعنی چھپے ہوئے کفار کوکبھی سزا نہیں دی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ایکشن لیاتھا، اب تو وہ کفر و نفاق کی بل سے باہر آچکا تھا اسی لئے اس کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا اللہ جل جلالہ اور اس کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ دھوکہ کرنے کے مترادف تھا اس لئے شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کو کوفیین کی دعوت کو قبول فرمانا پڑا اور اپنے پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر قربانیاں دینے کیلئے تیار ہوا پڑا اور انہیں از سرنو لاالہ الااللہ کی بنیاد رکھنا پڑی … اسی حقیقت کو رسول ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمة اللہ علیہ نے بیان فرمایا تھا کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار