

Loading content...
آپ خود سوچیں جس دین کی حفاظت کرتے کرتے جس کا سارا گھر قربان ہوچکا ہو وہ ان ساری قربانیوں کو بھول کر صرف اپنی جان بچانے کیلئے اس مقصد و مشن سے ودڈرا (Withdraw)کرلے یہ کیسے ممکن تھا؟…اب تو یہ وہ مقام تھا کہ اس مشن و مقصد کو بچانے کیلئے چاہے ہزاروں جانیں چلی جاتیں وہ اس مشن سے دست کش نہیں ہوسکتے تھے، ضعیف نانا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ضعیف والدین کی اس دین و مشن پرقربانیاںدیکھ چکے تھے اپنے سارے خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کے خون اورپسینے کی محنت کو وہ صرف اپنی جان کی خاطر کیسے لٹوا سکتے تھے اور کفر وشرک، ظلم وجور اور فسق و فجورکو وہ بطور اسلام کیسے قبول فرما سکتے تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار