

Loading content...
اس دور میں یزید ملعون نے فرزندرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت طلب کی جس کا مطلب یہ تھا کہ ہم اور ہمارے رفقائے کفرو عصیان جو کچھ کر رہے ہیں اس پر مہر تصدیق ثبت کی جائے کہ یہی اصلی اسلام ہے اورنعوذ باللہ یہی شریعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے …اب خود سوچیں جس نواسے نے اس دین اور شریعت کیلئے اپنے ضعیف نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو طائف کی گلیوں میں پتھر کھاتے ہوئے دیکھا ہو، جس پاک نواسے نے اپنے گھر کے مقدس افراد کو اسی دین پر قربان ہوتے دیکھا ہو، جس پاک نواسے نے جنگ احد میں اپنے مقدس و مطہر نانا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دندان مبارک اسی دین کی ترویج کے جرم میں شہید ہوتے دیکھے ہوں وہ ان ساری چیزوں کو فراموش کرکے ایک قاتلِ شریعت، ایک شرابی، زانی بالمحارم کے ہاتھ پہ اپنے نانا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دین کو کیسے بیچ سکتے تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار