

Loading content...
یزیدملعون سے پہلے حکام حکومت میں جوغیر شرعی افعال و کرتوت تھے وہ ظاہری شریعت کی چادر میں چھپے ہوئے تھے مگر یزید ملعون نے تو وہ ہلکاسا شریعت کا جو پردہ تھا وہ بھی اتار پھینکا، دن دہاڑے درباروں میں شراب و کباب و شباب کی محفلیں جمنے لگیں، شہنشاہ معظم سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نبوت و رسالت پر آوازے کسے جانے لگے، شریعت کا مذاق اڑایا جانے لگا، چادر شریعت کو تار تار کیا جانے لگا، ہزاروں صحابہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین و تذلیل ہونے لگی، اس ملعون کے دور حکومت میں سفید ریش اصحاب کرام کی جوان بیٹیوں کی عصمتیں لوٹی گئیں، بدنام زمانہ واقعہ حرا میں تو مدینے میں لشکر یزید ملعون نے اجتماعی عصمت دری کرکے ایک ہزار ناجائز بچہ پیدا کیا، اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو سعید خدری کی سفید داڑھی نوچ لی گئی، ماں بہن اور بیٹی کے رشتوں کو حلال قرار دے دیا گیا…تاریخ اسلام کا مکمل سیاہ باب اس دور سے شروع ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار