

Loading content...
آپ کی دنیا میں آمد پر کئی ملکوت کے گناہوں سے در گزرکیا گیا جیسا کہ دردائیل فرشتہ اور فطرس فرشتہ تھا کہ جو ہزاروں لاکھوں برس سے معتوب اِلٰہی تھے مگر ان کے گہوارے سے اپنے پر مس کرنے سے ان کی ساری خطائیں معاف ہوگئیں ان کے فضائل کا احصا و احاطہ کرنا ناممکن ہے … ان کے معجزات لاتعداد ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے اس سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی ظاہری حیات طیبہ ہی ایک مکمل معجزہ ہے اور ان کا وجود مسعود و مقدس ہی خود اللہ جل جلالہ کاایسا زندہ معجزہ ہے کہ جس کا اعادہ بھی محال ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار