

Loading content...
شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان سے اس قدر محبت تھی کہ کبھی انہیں کاندھے پر اٹھا کر ناقہ بن کر ان کا جی بہلاتے تھے تو کبھی نماز کے دوران سجدے میں پشت پر سوار ہونے کی وجہ سے ستر ستر تکبیر تک اپنا سجدہ طویل فرماتے تھے …صاحبان تاریخ و سیرت نے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ان سے محبت کے بہت سے واقعات لکھے ہیں … کتب تاریخ میں یہاں تک لکھا ہے کہ جو بچہ کسی بھی طرح شہنشاہ معظم امام حسینؐ علیہ الصلوات والسلام سے مشابہت رکھتا تو آپ کو وہ بچہ بھی پیارا لگتا تھا جیسا کہ ایک روایت ہے کہ ایک دن کسی بچے کے رونے کی آواز آئی تو آپ نے فرمایا اس کے ماں باپ سے جاکر کہیں کہ اسے دوبارہ کبھی نہ رونے دیں کیونکہ اس کا رونا میرے حسینؐ علیہ الصلوات والسلام سے بہت مشابہہ ہے اور ہمیں اس کے رونے سے اذیت پہنچتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار