

Loading content...
جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جناب موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے گاؤ سالہ پرستی کی، اللہ جل جلالہ کی طرف حکم ہوا کہ یہ لوگ توبہ کریں اور ان کی توبہ یہ ہے کہ فاقتلوا انفسکم کہ تم خود کو قتل کرو تب تمہاری بخشش و نجات ہوگی … اس حکم پر بہ اختلافِ روایات تین سے تیس ہزار افراد نے خود کو موت کے منہ میں دھکیل دیا اور قتل ہوگئے … آپ دیکھیں ان خود کشی کرنے والوں کی موت کو کسی مسلمان نے بھی حرام موت قرار نہیں دیا کیونکہ یہ حکم اِلٰہی کے تحت تھی اسی طرح ہمارے آئمہ ہدیٰ و معصومین علیہم الصلوات والسلام نے بھی حکم اِلٰہی پر جام شہادت نوش فرمایا تھا تو اس سے نہ ہی ان کی لاعلمی ثابت کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ان کی شہادت پر کوئی اعتراض کیا جا سکتا ہے کیونکہ جان کا مالک ہی جان دینے کا حکم دے رہا تھاتو سوچنا کیسا اور توقف کیسا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار