

Loading content...
اس کاجواب یہ ہے کہ خود کشی اس لئے حرام ہے کہ مومنین کی جان اللہ جل جلالہ نے جنت کے عیوض خرید کی ہوئی ہے اور مومن اپنی جان کا مالک ہوتا ہی نہیں اور اگر وہ اپنی جان پر اپنے مالک کے حکم کے بغیر تصرف کرتا ہے تو یہ فعل حرام ہے، ہاں اگر مالک کا حکم ہوجائے کہ اس پر تصرف کرلو تو پھر یہ حرام نہیں رہتا…جس کی میں ایک مثال دیتا ہوں کہ آج ہمارے پاس سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائیں اور فرمائیں کہ ہمارا اور اللہ جل جلالہ کا حکم ہے کہ تم زہر کھالو اس سے تم مرجاؤگے مگر تمہاری موت شہادت ہوگی، اب خود سوچیں اس فرمان کے بعد وہ کون سا مسلمان ہے جو زہر پینے سے انکار کر سکتا ہے اور اگر کوئی زہر پینے سے انکار کردے تو کیا کوئی مسلمان اسے کلمہ گو ماننے کیلئے تیار ہوگا؟… بعینہ امامِ وقت کو کائنات کی ہر چیز کا علم ہوتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ہمیں زہردیا جارہا ہے اور یہی حکم اِلٰہی ہے اور اسی میں ہمارے خالق کی رضا ہے کہ ہم زہر پی لیں اور اپنے مقامات عالیہ و شہادت اعظمیٰ کا ادراک فرما لیں تو وہ اسے اللہ جل جلالہ کا حکم سمجھ کر نوش فرماتے ہیں اور احکامات اِلٰہیہ و تقدیرات اِلٰہیہ کے نفاذ و اجرا میں اپنے علم ماکان و ما یکون کو مانع نہیں ہونے دیتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار