

Loading content...
ایک دن امام مسموم علیہ الصلوات والسلام نے روزہ رکھاہوا تھا اس دن افطار کے وقت اس ملعونہ نے امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کو دودھ میں وہ زہر ملا کردے دیا … جب وہ دودھ لے کر امام کائنات علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آئی تو آپ نے فرمایا اے جعدہ ]ملعونہ [ کیا ہم تمہارے اچھے شوہر نہیں ہیںجو تو یہ کام کر رہی ہے؟ اس نے کوئی جواب نہ دیا اور زہر پیش کردیا آپ نے وہ جام زہر لیا اور اللہ جل جلالہ سے مخاطب ہو کر فرمایا… رضاً بقضائک و تسلیماً لامرک… یہ فرما کر آپ نے وہ جام زہر نوش فرما لیا …دو راتیں اور ایک دن آپ کے جگر کے ٹکڑے دہن مبارک سے باہر آتے رہے اور پاک ہمشیرگان صلوات اللہ علیہن طشت میں ان کے جگر کے ٹکڑے لیتی رہیں …28 صفر کے دن آپ کا وصال الی اللہ ہوا اور آپ نے وصیت فرمائی کہ ہمارے جسد مقدس کو جداطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہلو میں رکھا جائے اور اگر اس میں روکاٹ پیدا ہوجائے تو پھر کسی کشت و خون کی ضرورت نہیں ہے پھر ہمارا مشہد مبارک جنت البقیع میں جدہ طاہرہ سیدہ بنت اسدصلوات اللہ علیہا یعنی امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا کے پہلو میں بنادیا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار