

Loading content...
امام کائنات علیہ الصلوات والسلام نے دس سال تک نظام عالم پر تصرف فرمایا کیونکہ منصب امامت کسی مولوی جیسا نہیں ہوتا کہ امام صرف فقہی مسائل بیان کرنے کیلئے اپائنٹ (Appoint) ہوتا ہے بلکہ نظام کائنات کو سنبھالنے کیلئے ہوتا ہے اور پوری کائنات کیلئے واجب اطاعت ہوتا ہے… جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ امام کا کام صرف مخلوق کو فقہی مسائل بتانا ہوتا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ اگر نبی یا امامِ وقت کے فرائض فقط اصول و فروع سے آگاہ فرمانے تک محدود ہیں تو پھر سارے انبیاء اور آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے اس فریضے کو نعوذ باللہ کلی طور پر نہیں نبھایا کیونکہ اپنے اپنے زمانے میں اربوں انسانوں میں سے صرف دو چار سو آدمی تک احکام پہنچا دینا کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں ہوتی اور پھر دور غیبت میں تو ایک طرح سے یہ ساراکام ٹھپ ہی ہے، نہ ہی کوئی شخص شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی زیارت کر سکتا ہے اور نہ ہی احکام لے سکتا ہے اور یہ ڈیوٹی علمائے کرام ادا کررہے تو کیا ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ امامِ وقت اپنی ڈیوٹی بھرپور طریقے سے ادا فرما رہے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار