

Loading content...
جب امام کائنات علیہ الصلوات والسلام سے اس بارے میں دریافت کیا گیا کہ آپ نے معاویہ سے صلح کیوں کی ہے تو آپ نے فرمایا کہ اگر ہمارے ساتھ صرف سولہ 16 افراد بھی جان دینے والے ہوتے تو ہم جنگ ضرور کرتے … اس پر لوگوں نے آپ کو مجبور سجھنا شروع کردیا اور یہ سمجھا کہ ان کے پاس اِلٰہی اختیارات نہیں ہیں یہ بھی ہماری طرح مجبور ہیں تو اس وقت کئی مقامات پر انہوں نے اپنے اختیارات اِلٰہیہ کا مظاہر بھی فرمایا…جناب امام جعفر الصادق علیہ الصلوات والسلام سے منقول ہے کہ کسی نے جناب امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام سے دریافت کیا کہ یا بن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا سبب ہے کہ آپ معاویہ کے ظلم پر تحمل فرماتے ہیں؟ یہ سن کر جناب امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام نے جو جواب ارشاد فرمایااس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر ہم دعا فرمائیں تو ملک عراق ملک شام ہوجائے اور ملک شام ملک عراق ہوجائے، ہم عورت کو مرد او ر مرد کو عورت بنا سکتے ہیں، اس وقت ایک شامی ملعون بھی وہاں موجود تھا اس نے ازراہ عنا دکہا کہ کون ایسا ہے کہ اس امر محال پر قدرت رکھتا ہو؟ یہ سن کر حضرت نے اس سے فرمایا کہ اٹھ کھڑی ہوا ے عورت کیا تجھے شرم نہیں آتی مردوں میں بیٹھتی ہو، پس اس شخص نے اس وقت اپنے آپ کو عورت پایا … اس کے بعد امام کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا اب تیری بیوی تیرا شوہر ہوگی اور تو ایک مخنث بچہ بھی جنے گی اس کے بعد پھر آنا… جیسا آپ نے فرمایا تھا ویسا ہی ہوا اس کے بعد اس شخص نے اور اس کی عیا ل نے اپنے اعتقاد فاسد سے توبہ کی اور حضرت سے طالب عفو ہوئے تب وہ دونوں مرد اورعورت اپنی اصل حالت پر واپس آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار