

Loading content...
40 ہجری ماہ رمضان میں آپ منصب امامت پر فائز ہوئے توامیر شام معاویہ نے دوبارہ بغاوت کردی اور اس نے کوفہ کے قبائل کے سرداروں کی ہارس ٹریڈنگ (Horse Trading) کی، ان سے کہا کہ تم عین جنگ میں انہیں ہمارے سپرد کردینا اس طرح اکثر کوفی دولت کے لالچ میں آگئے اور انہوں نے یہ پروگرام بنالیا کہ اب انہیں ہم میدان جنگ میں چھوڑ دیں گے اور معاویہ انہیں شہید کردے گا … مگر امام کائنات علیہ الصلوات والسلام اپنے علم امامت سے جانتے تھے کہ سرداران کوفہ کفر پر راضی ہوچکے ہیں اس لئے امام کائنات علیہ الصلوات والسلام نے معاویہ سے صلح کرلی اور اس کے بعد سرداران کوفہ کو دولت نہ مل سکی جس کی انہیں امید تھی اس پر انہوں نے امام کائنات علیہ الصلوات والسلام کے خلاف بغاوت کردی اور انہیں شہید کرنے کا ارادہ کرلیا اور دوران نماز ان کے نیچے سے مصلیٰ بھی چھین لیا اور جس خیمہ میں آپ نماز پڑھ رہے تھے اس خیمہ کے باہر سے زہر آلود نیزے کا وار کیا اور آپ شدید زخمی ہوگئے اور سارے کوفی سردار آپ کے مخالف ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار