

Loading content...
یہ بھی منقول ہے کہ ایک مرتبہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف فرماتھے اور وعظ فرما رہے تھے کہ آپ نے نگاہ فرمائی اور دیکھا کہ جناب امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام اور جناب امام حسین علیہ الصلوات والسلام سرخ لباس زیب تن فرمائے ہوئے مسجد میں داخل ہوئے، ان دونوں بھائیوں کا بچپن تھا اور یہ دونوں بھائی منبر کی طرف چلے آ رہے تھے اور ان کے کرتے ان کے قدموں سے الجھ جاتے تو زمین پہ ہاتھ ٹیک لیتے تھے ، جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ منظر دیکھا تو اپنا سلسلہ تبلیغ منقطع فرمایا اور بڑھ کر ان دونوں بھائیوں کو اٹھالیا اور واپس منبر پر تشریف لائے اور فرمایاکہ اولاد بھی ایک آزمائش ہوتی ہے ہم سے ان کا لڑکھڑا نا دیکھا نہیں گیا ،اس کے بعد کافی دیر انہیں آغوش میں بٹھا کر پیار فرماتے رہے اور اس کے بعد سلسلہ کلام جاری فرمایا…حضوراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی پیشانی پہ بوسہ دے کر دعا فرمایا کرتے تھے اے اللہ تو اس سے محبت کر جو ان سے محبت کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار