

Loading content...
کتاب مناقب میں منقول ہے کہ جناب امام حسن علیہ الصلوات والسلام15 شبِ ماہ مبارک رمضان کو دنیا میں تشریف لائے، ساتویں روز جناب ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا انہیں ایک ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر اپنے بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لائیں یہ کپڑا جناب جبرائیل علیہ السلام جنت سے لائے تھے، جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں انہیں پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان کا نام اللہ جل جلالہ نے حسن علیہ الصلوات والسلام رکھا ہے اور تورات میں ان کا نام شبر علیہ الصلوات والسلام ہے … امام مسموم علیہ الصلوات والسلام کی کنیت ابو القاسم و ابو محمدؐ علیہ الصلوات والسلام ہے اور ان کے جو القاب ہیں وہ یہ ہیں… سیدؐ … سبط اکبرؐ … امینؐ … حجتؐ … برؐ … تقیؐ… زکیؐ … مجتبیٰؐ …سبطؐ … اوّلؐ … زاہدؐ علیہم الصلوات والسلام ہیں … آپ سے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بہت محبت تھی اور فرمایا کرتے تھے کہ ہر انسان کی نسل اس کے بیٹوں سے چلتی ہے اور ہماری نسل اپنی دختر صلوات اللہ علیہا سے چلی ہے اور یہ ہمارے بیٹے ہیں …اہل مدینہ اکثر دیکھتے تھے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں اپنے کاندھے پر سوار کرکے مدینہ کی گلیوں میں یا مسجد نبوی میں سیر کرواتے تھے … یہ بھی روایت ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز میں مصروف ہوتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تھے تو امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام ان کے پشت پر سوارہوجاتے تھے، جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے سے سر اٹھانا چاہتے تھے تو انہیں بھی اٹھا لیتے تھے اور پھر دوبارہ سجدے میں جاتے تھے اور کبھی کبھی انہیں دوران قیام پشت پر سنبھالے رہتے تھے اور لوگوں نے جب سوال کیا تو فرمایا کہ یہ میرا بیٹا جوانانِ جنت کا سردار ہے …اور یہ بھی منقول ہے کہ جناب امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام اپنے زمانۂ رضاعت میں بھی لوح محفوظ کا مطالعہ فرمایا کرتے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار