

Loading content...
پانچوں فقہوں نے اس بات کولکھا ہے کہ عقد ہمیشہ کفو سے ہونا جائزہے اگر کسی غیر کفو سے عقد کیا جائے تو عقد واقع ہی نہیں ہوتا اور سبھی آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام نے لکھا ہے کہ آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کفو ان کے اپنے خاندان کے سوا کوئی نہیں ہوتا، حتیٰ کہ آل ہاشم بھی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل یعنی جناب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام بن عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام اور جناب ابو طالب علیہ الصلوات والسلام کی آل کی کفو نہیں ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ سادات کاعقد غیر سید کے ساتھ جائز نہیں ہے اب خود سوچیں کہ صادر اوّل کی کسی سید زادی کا عقد کسی مشرک یا کافر سے کیسے ہوسکتا ہے؟جبکہ وہ ہم کفو بھی نہ ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار