

Loading content...
اسی طرح الاستیعاب، تاریخ خمیس، حبیب السیر، مواہب اللدنیہ وغیرہ میں بھی ہے اور اس بات سے کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان نبوت چالیس سال کے سن مبارک میں فرمایا یعنی رقیہ کی ولادت اس وقت ہوئی جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا سن مبارک 33 سال کا تھا اور اعلان نبوت 40 سال کے سن میں ہوا اور رقیہ کی شادی ظہور اسلام سے قبل عتبہ کے ساتھ ہوگئی تھی اور ظہور اسلام کے بعد ابھی عثمان بن عفان نے کلمہ نہیں پڑھا تھا تو رقیہ کو طلاق ہوگئی اور اس کی دوسری شادی بھی ہوگئی جب اس وقت اس کی عمر صرف چھ سات سال کی بنتی ہے تو کوئی عقل مند آدمی اس بات کو قبول کرسکتا ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھ سال کی نابالغ بچی عتبہ ملعون کو دے دی ہو؟… پھر اس نے طلاق دی تو پھر بھی کسی مسلمان کو دینے کی بجائے عثمان کو دے دی گئی جو اس وقت تک مسلمان بھی نہیں ہوا تھا … اس میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وہ مجبوری بھی تو لکھی جاتی کہ جس کی بناپر چھ سال کی بچی کی دو دو شادیاں فرما رہے تھے اور وہ بھی غیر مسلم لوگوں سے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار