

Loading content...
دوستو! پورے عالم اسلام کے علما و غیر علما کا اس پر اجماع ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہور اسلام سے قبل کی زندگی میں بھی کوئی غیر شرعی کام نہیں کیا تھا یعنی نہ ہی کوئی غیر اخلاقی کام کیا اور نہ ہی کوئی ایسا کام کیا جو ان کے آنے والے دین میں حرام تھا، آپ سیرت طیبہ کی پوری کتابیں دیکھ ڈالیں آپ کو کہیں بھی یہ نہیں ملے گا کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نعوذ باللہ کبھی چوری کی ہو،یا نعوذ باللہ ڈاکہ ڈالا ہو،یانعوذ باللہ جھوٹ بولاہو، یا نعوذ باللہ زنا کیا ہو، یعنی کوئی بھی ایسا کام آپ نے نہیں کیا جو اسلام میں حرام ہو یا ناجائز ہو …اسی لئے ام المومنین عائشہ کا قول ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبل از ظہور اسلام کی زندگی کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ قرآن کریم ان کی سابقہ زندگی کی تحریری شکل ہے یعنی ان کا ماضی بھی عین قرآن کے مطابق تھا …اب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس میں فرمایا جاتا ہے کہ لا تنکحوا المشرکین… یعنی کفار و مشرکین کو اپنی بیٹیاں دینا جائز نہیں ہے …اس طرح یہ روایت قرآن سے کریم سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ کفار کو بیٹیاں دینا اور پھر تبت یدا ابی لہب… کے نزول کے بعد ان کا طلاق دینا اور پھر ان کی دوبارہ شادی کسی غیر مسلم سے کرنا یہ سب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت و شان کے خلاف ہے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صریح توہین ہے اس لئے ہر مسلمان کویہی عقیدہ رکھنا چاہیے کہ چار بیٹیوں والی روایات درست نہیں ہیں اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین پر مبنی ہونے کی وجہ سے قابل قبول نہیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار