

Loading content...
جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملیکة العرب صلوات اللہ علیہا کا عقد ہوا تھا تو ان کی بہن ہالہ دوشوہروں سے عقد کے بعد بیوگی کے ایام ملیکة العرب کے گھر میں گزار رہی تھیں، ہالہ خاتون کے پہلے شوہر کانام عتیق بن عائذ مخزومی تھا اس کی موت کے بعد ان کا عقد ابوہالہ اسدی سے ہوا … عتیق بن عائذ مخزومی سے ایک بیٹی ہوئی جس کا نام زینب رکھا گیا… ابوہالہ سے دو بیٹیاں ہوئیں جن میں سے ایک رقیہ تھی اور دوسری ام کلثوم تھی جب ابوہالہ بھی مرگیا تو پھر ہالہ بنت خویلدبن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصیٰ اپنی بہن کے گھر میں آگئی اور اس کی تینوں بیٹیاں اس کے ساتھ تھیں …جب ملیکة العرب صلوات اللہ علیہا کا عقد سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہوا تو وہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں منتقل ہوگئیں تو جناب ہالہ نے اپنی ایک بیٹی زینب کی شادی قاسم بن ربیع جس کی کنیت ابو العاص تھی اس کے ساتھ کر دی اور باقی دو کی شادی ابولہب کے بیٹوں یعنی عتبہ اور عتیبہ ]عتیق [سے ہو گئی، جب سورہ لھب نازل ہوئی تو اس وقت ابو لہب نے اپنے بیٹوں سے ہالہ کی بیٹیوں کو طلاق دلادی کیونکہ وہ سرور ِکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گھر میں رہنے کی وجہ سے قدیم عرب کے دستور کے مطابق انہی کی بیٹیاں تصور کی جاتی تھیں… جب ام کلثوم کو عتبہ نے اور رقیہ کو عتیق نے طلاق دی تو اس دور میں خلیفہ ثالث عثمان بن عفان نے ابھی کلمہ نہیں پڑھا تھا مگر ہالہ سے اس نے رقیہ کیلئے خواستگاری کی اور اس کا رقیہ کے ساتھ عقد ہوگیا تین ہجری ربیع الاوّل میں رقیہ فوت ہوگئی تو اس کی دوسری بہن ام کلثوم سے خلیفہ عثمان بن عفان کاعقد کردیا گیا اور وہ بھی شعبان تین ہجری میں فوت ہوگئی حوالہ آگے آئیگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار