

Loading content...
اس کا واقعہ یہ ہے کہ جب حکومت وقت کے حکم پر قنفذ ملعون اور اس کے ساتھی در اطہر پرآئے تو انہوں نے لکڑیاں جمع کرکے دروازہ ٹھنڈا کرنا شروع کردیا، جب دروازہ ٹھنڈا ہو رہا تھا تو ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام کو گود میں لئے دروازہ کے قریب تشریف لے گئیں اور ظالمین کی سر زنش کی، جس پر قنفذ ملعون نے دروازے کو دھکادیاجو آدھا جل چکاتھا، اس وقت ملکہ عالمین دروازے کے بالکل قریب کھڑی تھیں کہ دروازہ ان پر گرا اس وقت انہوں نے شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام کوبچانے کی کوشش کی مگر دروازہ ان کے پہلو کو زخمی کرتاہوا شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام پر جاگرا جس وہ والدہ پاک صلوات اللہ علیہا کے ہاتھوں سے چھوٹ گئے اور اسی زخم کی وجہ سے موقعہ پر ہی شہید ہوگئے اور اس ضرب سے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کا پہلو بھی شدید زخمی ہوا اور چند روز بعد آپ جناب صلوات اللہ علیہا بھی اپنے پاک بابا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جاملیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار