

Loading content...
اس کا جواب کسی کتاب میں میری نظر سے نہیں گزرا… البتہ ہم واقعات پر کرونالوجی (Chronology) کے کلیات اپلائی (Apply) کرکے اندازہ ضرور کر سکتے ہیں… وہ اس طرح کہ خم غدیر پہ اعلان ولایت کے بعد جب 20 ذوالحجہ کے بعد آپ مدینے میں تشریف لائے تو جناب محسن علیہ الصلوات والسلام کی دنیا پہ آمد ہوئی یعنی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ظاہر ی دور علالت محرم الحرام میں شروع ہوا ،ایک ماہ اٹھائیس دن بعد آپ نے وصال فرمایا یعنی 28 صفر کو آپ کا وصال ہوا اس طرح ہم یہ اندازہ ضرور کر سکتے ہیں کہ جناب محسن علیہ الصلوات والسلام کی دنیا پہ آمد 23 ذوالحجہ کے بعد اور یکم محرم الحرام سے قبل ہے اور ان کا روز شہادت 12/10جمادی الاوّل ہے اس طرح بوقت شہادت ان کی عمر شریف کم و بیش پانچ مہینے تھی، اس روایت سے اغیار کی یہ روایت باطل ہوجاتی ہے کہ وہ نعوذ باللہ شکم مادر میں تھے اور ان کا سقط ہوگیا تھا کیونکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ معصومین علیہ الصلوات والسلام شکم مادر میں ہوتے ہی نہیں جیسا میں پہلے عرض کرچکاہوں …دوسری بات یہ ہے کہ جن شیعہ لوگوں نے بھی سقط کا لفظ استعمال کیا ہے وہ بھی گرنے کے معنی میں ہے اور گرنا ہاتھوں سے بھی ہوتا ہے جیسا کہ عام طور پر کہتے سقط الورق من الشجر یعنی درخت سے پتے کا سقط ہوا یا پتہ درخت سے گرا … اسی طرح شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام بھی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا کے ہاتھوں سے گرے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار