

Loading content...
جب خلیفہ اوّل کی بیعت کا قیام ہوا تو پھر اس کی جبری بیعت کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس میں ہر اس شخص سے جبری بیعت لینے کا پروگرام بنایا گیا کہ جس نے بیعت کرنے سے انکار کردیا تھا، اس میں بہت سے صحابہ کرام امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے گھر اطہر میں جمع ہوگئے اور اسی دوران خلیفہ وقت کے حکم پر انہیں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کے گھر سے باہر نکالنے کا پروگرام بنایا گیا اور انہوں نے آکر درا طہر پر دھمکیاں دیں کہ انہیں باہر نکالو مگر کوئی باہر نہ نکلا تو یہ دھمکی دی گئی کہ اگر اب کوئی باہر نہیں آئے تو اس گھر کو آگ لگادی جائے گی … اس کے باوجود کوئی گھر سے باہر نہ نکلا، یہ نماز عصر کاوقت تھا، اس وقت خلیفہ ثانی نے حکم دیا کہ اس گھر کے دروازے پر لکڑیاں جمع کرو اور آگ لگا دو … پھر اس دروازے پر لکڑیاں جمع کی گئیں کہ جس پر پورے 9/6 ماہ تک سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آیت تطہیر پڑھا کرتے تھے اور جس گھر کے اندر بغیر اجازت کے تشریف نہیں لے جاتے تھے اس گھر کے دروازے کو ٹھنڈاکردیا گیا اور اسی دوران شہزادہ جناب محسن علیہ الصلوات والسلام بن امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی شہادت ہوئی اور ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا بھی اتنی زخمی ہوئیں کہ انہی زخموں کی وجہ سے ان کی شہادت ہوئی …یہاں مناسب ہوگا کہ میں شہزادہ محسن علیہ الصلوات والسلام کے بارے میں بھی کچھ تفصیلات پیش کرتا چلوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار