

Loading content...
دوستو! میں عرض کر رہا تھا کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا تو پورا مدینہ طیبہ ماتم کدہ بن گیا پورے سات دن معظمہ کونین صلوات اللہ علیہا صف ماتم سے نہ اٹھیں اور دن رات گریہ فرماتی رہیں جب آٹھویں رات ہوئی تو رات کو گریہ فرماتی ہوئی مسجد نبوی میں تشریف لائیں جہاں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مشہد مبارک و مقدس تھا وہاں آکر گریہ و زاری کی تو پورے مدینے کی مستورات گھروں سے باہر آگئیں اور اہل مدینہ نے عورتوں کا ہجوم دیکھا تو پردہ کے خیال سے اپنے اپنے گھروں کے چراغ بجھادئیے اور امھات المومنین نے بھی اپنے حجرے چھوڑ دئیے اور اس گریہ و بکا میں شامل ہوگئیں …اس کے بعد بھی ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے گریہ و بکا کو جاری رکھا اور جب وہ گریہ فرماتی تھیں تو پورے مدینہ کی دیواریں ہلتی تھیں جس کی وجہ سے اہل مدینہ نے امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں آکر عرضداشت پیش کی کہ آپ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا سے دریافت فرمادیں اگر وہ دن کوگریہ فرمائیں تو ہم رات کو آرام کریں گے اور اگر وہ رات کوگریہ فرمائیں تو ہم دن کو آرام کریں گے، اس پر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے انہیں جنت البقیع میں ایک کمرہ بنوادیا تھا کہ جس کا نام بیت الاحزان رکھا گیا ملکہ عالمین صبح قبل از نماز فجر اپنے دونوں شہزادوں علیہما الصلوات والسلام کو ساتھ لے کر جنت البقیع میں تشریف لے جاتی تھیں اور وہاں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزداری فرمایاکرتی تھیں اور بعد از عشا وہاں سے واپس تشریف لاتی تھیں … اسی طرح دن گزرتے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار