

Loading content...
یہ صحابہ کرام کا ذاتی فعل تھا اس کی جزاو سزا جو بھی ہو گی انہیں خود ملے گی اس میں صحابہ کرام کو جسٹی فائی (Justify) کرنے کی بجائے معذرت خواہانہ انداز اپنایا جاتا تو یہ اختلاف نہ ہوتا کیونکہ ہمارے لئے اوّلیت حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کی اہل بیتعلیہم الصلوات والسلام کی ہے صحابہ کرام کا درجہ بعد میں آتا ہے اس لئے اگر اہل بیت علیہم الصلوات والسلام میں سے کوئی فرد حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مرتبہ اور عظمت کے خلاف کوئی کام کرتا ہے یا ان سے متصادم ہوتا ہے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس فرد کی بجائے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حمایت میں کھڑے ہوجائیں اور اس فرد سے برئیت کا اعلان کردیں… اسی طرح اگر صحابہ کرام میں سے کوئی صحابی اہل بیت علیہم الصلوات والسلام عظام سے متصادم ہوتا ہے تو پھر ہمارا فرض ہے کہ ہم اہل بیت علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور اس صحابی سے برئیت کا اظہار کردیں کیونکہ اوّلیت آل کو ہے اصحاب کو نہیں ہے، آل نور ہے، اصحاب نور نہیں خاکی انسان ہیں، کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے ہیں پہلے وہ کافر تھے یا یہودی تھے یا عیسائی تھے جو بھی تھے مسلمان نہیں تھے اور اہل بیت کا ایمان ان کی نوری طینت میں داخل ہے اسی لئے یہی عین ایمان ہیں ان کی ذات ہی ایمان مجسم و قرآن مجسم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار