

Loading content...
اس کے بعد اولاد امام حسن علیہ الصلوات والسلام کو دوسال کیلئے دی گئی پھر آل امیہ نے دوبارہ اسے ہتھیالیا تھا…اس میں شیعہ عقیدہ یہی ہے کہ اصحاب کرام کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پاک دختر صلوات اللہ علیہا نے اس کا مطالبہ کر ہی لیا تھا تو ان کا فریضہ یہ تھا کہ ان کا مطالبہ مان لیا جاتا اگر خدا نخواستہ مطالبہ جائزنہیں بھی تھا تو پھر بھی اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دختر صلوات اللہ علیہا کو خالی نہیں لوٹانا چاہیے تھا … یہ تو ان کا اپنے حق کے بارے میں مطالبہ تھا اگر وہ اصحاب کرام سے ان کی ذاتی جاگیر بھی طلب فرما لیتیں تو دوستی کا تقاضہ یہی تھا کہ وہ بھی انہیں پیش کردینا چاہیے تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار