

Loading content...
دوسری غلطی یہ ہے کہ ہرگواہ پر جرح کی گئی اور کچھ گواہ غیر شرعی طریقے سے رد کئے گئے جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ اصحاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ یہ خود گواہی کا مکمل نصاب ہیں یعنی ان میں سے ایک کی گواہی دو افراد کے برابر تھی …اسی طرح جناب ابوذر سلام اللہ علیہ کے بارے میں فرمایا گیا تھا کہ زیر آسمان ان سے بڑھ کر سچا کوئی نہیں ہے اس لئے عدالت میں ان کی گواہی کو رد کرنا نعوذ باللہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی گواہی کو رد کرنے کے برابر ہے کیونکہ انہوں نے ان کی سچائی کی گواہی دی ہوئی ہے اس لئے ہر جگہ پہ گواہی اور اس نصاب کی بات درست نہیں ہوتی بلکہ مخصوص افراد کے سامنے نصاب کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور سب سے بڑھ کر ملکہ عالمین صدیقہ ثقلین صلوات اللہ علیہا سے گواہ طلب کرنا ہی ان کی صداقت کو نعوذ باللہ شک کی نگاہ سے دیکھنے کے برابر تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار