

Loading content...
ایک دور تھا جس میں اتحاد بین المسلمین کی کوششیں ہورہی تھیں اور علمائے پاک و ہند اس میں شریک تھے تو اس میں جناب عطا اللہ شاہ بخاری صاحب بھی موجود تھے اور انہوں نے ملتان کے جلسے میں اس بات پر زور دیا کہ فدک نام کی کوئی چیز تھی ہی نہیں اس لئے اس کا ذکر بند کیا جائے وغیرہ وغیرہ … ان کے بعد جناب سید اظہر حسن زیدی صاحب اعلی اللہ مقامہ نے خطاب فرمانا تھا ، جب وہ سٹیج پر آئے تو انہوں نے ایک خوب چبھتی کہی …انہوں نے فرمایا کہ دیکھئے حضرات ہمارے سامنے دو بخاری ہیں جن میں سے ایک انسان ہیں، اور ایک کتاب ہے، ان میں سے ایک کا کہنا ہے کہ فدک نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور دوسری کا کہنا ہے کہ فدک تھا اور اس کا کیس عدالت خلافت میں دائر ہوا تھا یعنی ایک کاانکار ہے، ایک کا اقرار ہے، اب سامعین آپ ہی فصیلہ کریں کہ ان میں سے کون بخار ی صحیح ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار