

Loading content...
ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے فرمایا یہ بات بھی قرآن کے خلاف ہے کیونکہ جناب یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے ان میں سے کتنے بیٹوں کو علم نبوت وراثت میں ملا؟ اسی طرح دیگر انبیا علیہم السلام کا دیکھتے جائیں ] جناب نوح علیہ السلام کے بیٹے کو تو اسلام و ایمان بھی وراثت میں نہیں ملا[… یعنی یہ بات بھی قرآن کریم کی نفی کرتی تھی (اگر وراثت علم نبوت ہی کو قرار دیا جائے تو پھر اپنے والد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے علم نبوت کی وارث بھی ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا ہی قرار پائیں گی اور ان کا یہ فدک کی واپسی کا دعویٰ بھی عین علم نبوت کے تحت مانا جائے گا تو پھر اس کے خلاف کہنا ایک طرح سے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کی تردید و تکذیب تھا)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار