

Loading content...
اس وقت ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے فرمایا شاید خلیفہ اوّل کو غلط فہمی ہوئی ہو اس لئے ہم اس سے خود بات کریں گے …اگلے دن جب نماز عشا کے بعد مسجد نبوی میں امور حکومت پر بات کرنے کیلئے خلیفہ اوّل منبر پر بیٹھا تو ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے اس کی غلط فہمی دور کرنے کا ارادہ فرمایا … کیونکہ گھر اطہر کا دروازہ مسجد کے صحن میں کھلتا تھا اور دروازے کے سامنے ہی منبر لگا ہواتھا اس لئے مدینہ کی کئی مستورات کو بلایا گیا اور ان کے درمیان ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا اپنے گھر اطہر کے دروازے کے سامنے جو مسجد کا ستون جو کھجور کے تنے کا تھا اس کے پیچھے تشریف لائیں اور ان کے چاروں طرف مدینہ کے انصار و مہاجرین کی مستورات تھیں اور مسجد میں بہت سے لوگ موجود تھے اس وقت ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے اپنی کنیز بی بی ام ایمن سلام اللہ علیہا جو اسامہ بن زید کی والدہ تھیں انہیں بھیجا بروایت دیگر جناب فضہ نوبیہ سلام اللہ علیہا کو بھیجا اور فرمایا کہ فدک سٹیٹ پر آپ نے کس لئے قبضہ کروایا ہے؟ کیونکہ ہم تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وارث ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار