

Loading content...
اب ہم اصل تنازع کی طرف آتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکا وصال ہوا تو خلیفہ اوّل نے بر سر اقتدار آتے ہی یہ حکم دیا کہ فدک کی سٹیٹ سے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہن دختر حبیب کبریا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بے دخل کردیا جائے اور اسے بحق سرکار ضبط کرلیا جائے ان کے کارندوں کو نکال دیا جائے اور سرکاری کارندے وہاں تعینات کردئیے جائیں …لیکن یہ حکم سناتے ہوئے خلیفہ اوّل نے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا یا امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کو اطلاع تک نہ دی …کیونکہ مدینہ سے خیبر و فدک 80 کلو میٹرکے فاصلے پر ہے اس لئے اگلے دن وہاں قبضہ ہوگیا اور ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کا جو مینجر (Manager) وہاں تعینات تھا وہ اسی دن مدینے میں پہنچ گیا اور آ کر در اطہر پر اس قبضے کی اطلاع دی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار