

Loading content...
سارے عربی دان لوگ جانتے ہیں کہ قربیٰ واحد مؤنث کا صیغہ ہے اور اس کا اشارہ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کی طرف تھا، اس وقت سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی پاک دختر صلوات اللہ علیہا کے گھر اطہر کو زینت بخشی اور ان سے فرمایا کہ بیٹی ہم آپ کی والدہ ماجدہصلوات اللہ علیہا کے مقروض ہیں اور آج ہم قرضہ چکانے کی پوزیشن میں ہیں اور اللہ جل جلالہ نے بھی حکم فرمادیا ہے اس لئے ہمیں جو فدک کی جاگیر کے 36 موضعے]گاؤں [ملے ہیں ہم یہ آپ کو اس قرضے میں ادا فرماتے ہیں آپ اسی کو کافی سمجھیں اور ہمیں بے باق کردیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار