

Loading content...
زمانہ گزرتا گیا اور فتح خیبر کے بعد اسلام کا زمانہ عسرت و غربت ختم ہونا شروع ہوا…جب خیبر فتح ہوا تو اس دور میں یہود عرب خیبر کے گرد وپیش آباد تھے، اس وقت خیبر کے باہر 36 مواضع ایسے تھے جو یہودیوں کی ملکیت تھے …ان یہودیوں نے فیصلہ کیا کہ ہم یہاں سے نکل جائیں اور اپنی یہ جائداد سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گفٹ (Gift) کردیں …اس طرح کچھ یہود نے کلمہ پڑھ لیا اور کچھ نے آکر وہ 36 موضعے جو ایک سٹیٹ تھی وہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بغیر جنگ کئے پیش کردی …اس وقت خالق نے اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا کہ میرے حبیب صلی اللہ علیک و آلک وسلم سارے مسلمانوں سے فرمادیں کہ جس زمین پر تم لوگوں نے گھوڑے نہیں دوڑائے اور بغیر جنگ کئے تبلیغ سے متاثر ہوکر اگر کوئی شخص کوئی چیز دیتا ہے تو وہ صرف آپ کی ہے اس میں کسی دوسرے مسلمان کا کوئی حصہ نہیں ہے یہ مال فے صرف آپ کا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار