

Loading content...
جب یہ دولت ان کے پاس منتقل ہوئی تو انہیں اس دولت کو سنبھالنے والے کی ضرورت تھی تاکہ کوئی ان کی پوری تجارت کو مینیج (Manage) کرے کیونکہ اس وقت ان کی عمر بیس بائیس برس کی تھی اور اس عمر میں کسی مستور کیلئے اتنے بڑے سسٹم کو سنبھالنا انتہائی مشکل تھا اس لئے انہوں نے اعراب کے بقول صادق و امین جناب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات کواپنی پوری تجارت پر امین بنانے کا فیصلہ کیا اور جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو انہوں نے عرض کیا تو آپ نے یہ بار امانت اٹھانے کی حامی بھرلی کیونکہ بے سہاروں کو سہارا دینا آپ کے خلق عظیم میں شامل تھا …اس طرح کچھ عرصہ آپ نے ان کے تجارتی نظام پر نگرانی فرمائی اور اس کے بعد انہوں نے عرض کیا کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہمیں اپنی رفاقت حیات کا اعزاز بخشیں … سرورکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی یہ فرمائش بھی پوری فرمائی اور انہیں اسلام کی خاتون اوّل ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا …جب ظہور اسلام ہوا تو لوگوں نے اسلام کی مخالفت کی یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی نیا سسٹم (System) یا تحریک لائی جاتی ہے تو اس کی ترویج میں مالی قوت کی بڑی ضرورت ہوتی ہے … اس وقت ملیکة العرب محسنہ اسلام صلوات اللہ علیہا نے عرض کیا کہ آپ ہماری پوری دولت اپنے دین پر صرف فرمادیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار