

Loading content...
دوسرا جو کردار تھا وہ جناب حبیبۂ حبیب کبریا حرم رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ملیکة العرب محسنہ اسلام ام الآئمہ صلوات اللہ علیہا کا تھا…ان کے والد ماجد جناب خویلد عرب کے بہت بڑے تاجر تھے جو مذہباً عیسائی تھے، آل عبدالمطلب علیہم الصلوات والسلام کے بعد اگر کوئی عرب کا بڑا تاجر تھا تو وہ یہی تھے کیونکہ پوری عیسائیت کی دولت ان کے پاس جمع ہوئی تھی اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اس وقت عرب میں اسلام کی روز افزوں ترقی کے مد مقابل عیسائیت کی بھرپور ترویج ہورہی تھی اور عیسائیت میں رہبانیت کا رجحان بڑھ رہا تھا اور ترک دنیا کرنے والے تمام عیسائیوں کی دولت ان کے گھر میں سمٹ رہی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار