

Loading content...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اسلام کی ترویج میں دو اہم کردار ہیں جن کی وجہ سے آج اسلام ہمارے سامنے موجود ہے، ان میں سے ایک کردار نے اسلام کو تحفظ دیا ہے اور دوسرے کردار نے اسلام کو اپنی دولت لٹا کر وسعت دی ہے … ایک کردار مربی اسلام سیدالعرب جناب ابوطالب علیہ الصلوات والسلام ہیں جنہوں نے اسلام کی پھوٹتی ہوئی کمزور سی کونپل کے تحفظ کیلئے اپنے سر گھر کی بازی لگادی اور کفار مکہ کے سامنے ایک ایسی آہنی دیوار بن گئے کہ جسے کوئی بھی طاقت ہلا نہ سکی ، جب تک آپ ظاہراً موجود رہے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خالق نے بھی ہجرت کا حکم نہیں دیا ہاں جب آپ کا وصال اِلی اللہ ہوگیا تو اللہ جل جلالہ نے بھی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمادیا کہ اب آپ مکہ چھوڑ دیں کیونکہ یہاں آپ کی محافظت کرنے والا نہیں رہا … اس محافظت کی سزا آل ابوسفیان کی طرف سے آل ابوطالب علیہم الصلوات والسلام کو صدیوں تک بھگتنا پڑی اور آج تک بھگت رہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار