

Loading content...
جناب ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے کچھ وقت والدہ پاک صلوات اللہ علیہا کے ساتھ گزار پھر عام الفیل میں انہوں نے داغ مفارقت دیا تو اس کے بعد بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس رہیں اور بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مونس غم خوار رہیں، اس دور میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر کفار مکہ زیادتیاں کرتے تھے کبھی کوئی کوڑاکرکٹ ان پر ڈال دیتا تھا تو کبھی کوئی اونٹ کی اوجھڑی کی غلاظت تو اس وقت ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا ہی بابا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لباس کو صاف کرتی تھیں اور ماں بن کر ان کی نگہداشت فرماتی تھیں … ایک مرتبہ کفار مکہ نے شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گھیر رکھا تھا اور انہیں شہید کرنے کا ارادہ کر رہے تھے کہ مکہ کی ایک عورت نے آکرملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کو آگاہ کیا تو آپ نے برقعہ پہنا اور فوراً وہاں پہنچ گئیں جہاں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زخمی حالت میں زمین کو زینت بخشی ہوئی تھی اس وقت ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا نے جاکرخود کو ان پر گرادیا جس کی وجہ سے کفار ملاعین واپس چلے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار