

Loading content...
دوستو! مسلک اہل بیت کا یہ عقیدہ ہے کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام نہ ہی کسی انسانی و حیوانی طریقے سے دنیا میں تشریف لاتے ہیں اور نہ انسانی انداز میں ان کی نشو نما ہوتی ہے جیسا کہ ہم شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے بارے میں بھی ایسے روایات دیکھتے ہیں اور ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے بارے میں بھی ایسے روایات موجود ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی نشو ونما غیرعادی طریقے سے ہوئی وہ ابنائے آدم کی طرح پروان نہیں چڑھتے بلکہ اللہ جل جلالہ نے ان کی نشو ونما کو بھی منفرد بنایا ہے جیسا کہ امام جعفرؐ صادق ازل علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا جناب ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا ایک دن میں اس قدر نشو ونما پاتی تھیں جس قدر عام انسانی بچہ ایک مہینے میں بڑھتا ہے اور ایک مہینے میں اس طرح بڑھتی تھیں کہ جس قدر ایک آدم زادہ ایک سال میں بڑھتا ہے … اسی طرح شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے بارے میں ہے کہ ان کی نشو ونما ایک دن میں ایک ماہ کے برابر اور ایک ماہ میں ایک سال کے برابر ہوتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار