

Loading content...
دوستو! ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کے جملہ افراد کا نور جناب آدم علیہ السلام کی جبین میں امانت و ودیعت کی طرح رکھا گیا تھا اور اس کے بعد یہ نور صاحبان عظمت افراد کی جبینوں میں منتقل ہوتا رہا اور یہ نور کسی ہیومن پراسس (Human Process) کا محتاج نہ تھا بلکہ یہ نہ ہی کسی صلب میں آیا اور نہ ہی کسی شکم کی زینت بنا بلکہ یہ نور ہمیشہ جبینوں سے جبینوں میں انتقال پذیر ہوتا رہا جیسا کہ کلام اِلٰہی میں اللہ جل جلالہ نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا ہے کہ فتقلبک فی الساجدین … کہ ہم نے آپ کے نور کو سجدہ کرنے والوں میں منقلب دیکھا ہے یہ نور اوّل علیہ الصلوات والسلام جناب آدم علیہ السلام کی جبین سے لے کر جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کی جبین تک اپنی وحدت اوّلیہ کے ساتھ آیا مگر ان کے بعد یہ نور دو حصوں میں منقسم ہوگیا ایک حصہ سرورکونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بابا پاک جنا ب عبداللہ علیہ الصلوات والسلام کی جبین مبین میں منتقل ہوا… اور دوسرا حصہ ان کے سگے بھائی جناب ابو طالب علیہ الصلوات والسلام کی جبین میں منتقل ہوگیا یہاں ایک برزخ واقع ہوایعنی نور کے مل کر دو بہتے ہوئے دریاؤں کے دھارے جدا ہوئے اور اس کے بعد یہ دونوں دریائے نور جناب امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام اور ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کی شکل میں مل گئے اور اس طرح لؤ لؤ والمرجان کا یعنی پاک حسنین شریفین نورین علیہما الصلوات والسلامکا ظہور ہوا …اس خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کے کسی بھی مقدس فرد کا مقام قرار شکم مادر نہیں ہوتا بلکہ یہ جن لمحات میں والد اقدس علیہ الصلوات والسلام کی جبین سے منتقل ہوکر والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا میں قرار پذیر ہوتے ہیں تو یہ ان کے دائیں پہلو میں قرار پذیرہوتے ہیں جیسا کہ ہمارے گیارہویں امام جناب ابو محمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پھوپھی پاک صلوات اللہ علیہا کے سامنے اس بات کی وضاحت فرمائی تھی اور فرمایا تھا کہ ٭
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار