

Loading content...
ان کا دنیا میں نزول اجلال 20 جمادی الثانی سن 5 بعثت یعنی 8 قبل از ہجرت بمطابق 16یا17 مارچ 614 ء مکہ میں ہوا …آپ کی والدہ ماجدہ ملیکة العرب محسنہ اسلام سیدة الزمان جناب ]خ د ی ج ہ [صلوات اللہ علیہا بنت خویلد تھیں جنہوں نے سب سے پہلے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حرم کو زینت بخشی اور ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ کسی بھی نبی کی زوجیت میں آنے والی کسی بھی مستور کو کوئی غیر مس]چھو[ نہیں کرسکتا اس لئے ہماری کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ یہ معظمہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حرم کی زینت بننے سے پہلے کسی کی زوجیت میں نہیں تھیں اور ان کا عقد جب ہواتھا تو ان کی عمر مبارک 28/22 سال کی تھی اور یہ عرب کی متمول ترین مستورتھیں اور ان کے والد عرب کے اتنے بڑے تاجر تھے کہ خاندان بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ ان کا سامان تجارت بھی سارے ملکوں میں جاتا تھا کیونکہ اس دور میں پورے عرب کی تجارت پر جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام اور ان کی اولاد پاک علیہم الصلوات والسلام کا ہولڈ تھا اور سارے عرب کے تاجر اپنے مال کی حفاظت کیلئے انہی کا سہارا لیا کرتے تھے کیونکہ سارے عرب خاندان بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کی بہت عزت کرتے تھے کیونکہ یہ حرم کعبہ کے متولی تھے اور ایام حج میں سارے عرب انہی کے ہاں مہمان ہوا کرتے تھے چاہے کوئی امیرتھا یا غریب کوئی شریف ہوتا تھا یا ڈاکو اور قزاق وہ انہی کے دسترخوان پر مہمان ہوا کرتا تھا اسی لئے جب ان کا سامان تجارت باہر جاتا تھا تو کوئی ڈاکو یا رہزن ان کے مال کو نقصان نہیں پہنچاتا تھا سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جناب ابو طالب علیہ الصلوات والسلام کے تجارتی قافلوں کے ساتھ شام کی طرف بھی تشریف لے گئے تھے … اسی لئے جب ملیکة العرب صلوات اللہ علیہا کے والد ماجد فوت ہوئے تو انہوں نے اپنا مال سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سپرد فرمایا کہ ہم تو مستور ہیں اتنی بڑی تجارت کو ہم نہیں سنبھال سکتے اور آپ جیسا کوئی امین ہے نہیں، اس لئے آپ اسے سنبھال لیں…اس کے بعد یہ عقد میں آئیں اور یہ جو خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کی غربت کا تصور پیش کیا جاتا ہے یہ درست نہیں ہے اس پر میں آئندہ اوراق میں روشنی ڈالوں گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار