

Loading content...
یہ تو فقط ان املاک کی اجمالی فہرست ہے جو سرکار شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے اس ایک وقف نامہ میں مذکور ہیں جبکہ سرکار امیرالمومنین علیہ الصلوات والسلام نے اس کے علاوہ اور وقف نامے بھی تحریر فرمائے تھے نیز اوقاف کے علاوہ خود ان کی اولاد کی دوسری جائیدادیں تجارتیں اور اموال بھی تھے…اتنی جاگیروں کے باوجود شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے اپنے خون پسینہ کی کمائی سے ایک ہزار غلام آزاد فرمائے تھے … اسی طرح خود شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کا فرمان ہے کہ جس دن میں نے جناب سیدہ طاہرہ صلوات اللہ علیہا سے شادی کی اس دن میرے پاس بچھانے کو چادر بھی نہ تھی لیکن اس دن میں نے اپنی جو کمائی راہ خدا میں صدقہ دی وہ اتنی تھی کہ اگر تمام بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام میں تقسیم کی جاتی تو بچ جاتی…بروایتے دیگر آپ نے اس دن نوے ہزار دینار ]جو ایک تولہ سونے کے برابر تھا[ تصدق فرمایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار