

Loading content...
اس کے باوجود وہ اپنی اس آمدنی پر قناعت نہیں فرماتے تھے بلکہ اپنی درآمد بڑھانے کی خاطر نئے سے نئے راستوں کی تلاش میں مگن رہتے تھے درآمد و برآمد کی تجارت تو ان کے آباء و اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام نے ان کی گھٹی میں ڈالی ہی تھی مویشی پروری اور کھالوں کی تجارت میں وہ شہنشاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے شاگرد تھے، کھالوں سے کاغذ بنا کر اس کو علم کے فروغ کیلئے دنیا جہان میں بھیجنا ان کا محبوب مشغلہ تھا لیکن ان سب سے بڑھ کر آپ کھیتی باڑی اور باغبانی میں بھی بڑی دلچسپی لیتے تھے اس میدان میں بھی ان کی معلومات اور تحقیقات کا دائرہ بہت وسیع اور تجربہ گہرا تھا وہ مٹی سونگھ کر یہ پہچان لیتے تھے کہ یہ زمین کس کام کیلئے مفید ہے یہاں کنواں کھودا جائے، باغ لگایا جائے، کھیت اگایا جائے، یا گھر بسا دیئے جائیںجس کا نتیجہ یہ تھا کہ جہاںشہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی نگاہِ ایزدی رکی وہیں لوگوں کے قدم جم گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار