

Loading content...
اس طرح امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال کے بعد پورے 36 سال تک خاموشی اور گوشہ نشینی کا وقت گزارا پھر جب تیسرے اجماعی خلیفہ حضرت عثمان کا دور آیا تو ان کی اقرباپروری اور کچھ دوسری وجوہات کی بنا پر لوگوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ آپ نے ہر جگہ بنی امیہ کوحکومت دے رکھی ہے اور باقی لوگ حکومت کی بہتی گنگا سے محروم ہیں اس پر ایک وفد مصر سے آیا اور اس میں خلیفہ اوّل کے صاحب زادے جناب محمدؐ بن ابوبکر بھی شامل تھے انہوں نے بھی یہی کہا کہ آپ بنی امیہ کو مسلمانوں پر مسلط نہ کریں، اس پر اس نے انہیں مصرکا حاکم بنادیا اور حکومتی آرڈر لکھوا دیا مگر دوسری طرف ایک شخص کو خفیہ طور پر حاکم مصر کے پاس یہ لکھ کر بھیجا کہ جب یہ وہاں پہنچیں تو انہیں قتل کردیا جائے، اب پتہ نہیں یہ بات مروان نے لکھوائی تھی یا خلیفہ وقت نے لکھوائی تھی مگر یہ خط ان کی مہرسمیت راستے میں پکڑا گیا اور اس خیانت پر ام المومنین عائشہ نے بھی فتویٰ دیا کہ خلیفہ کو زندہ نہ چھوڑا جائے اور اس پر اہل مدینہ کا اجماع ہوااور اس کے بعد مدینے والوں نے اجماع کرکے خلیفہ عثمان کو قتل کر ڈالا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار