

Loading content...
اسی طرح مدینہ میں آنے کے بعد کفار کی طرف سے اسلام پر جنگیں مسلط کردی گئیں تو امیر کائناتعلیہ الصلوات والسلامکی ذوالفقار آبدار نے کفار کے دانت کھٹے کئے اور جنگ بدر میں کفار کے 70 سے زیادہ سردار اور جوان واصل جہنم ہوئے جن میں سے اکثر ملعون امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی تلوار نے جہنم پہنچائے تھے … پھر جنگ احد ہوئی تو اس میں ظاہراً لشکر اسلام کو شکست کا سامنا ہوتا ہوا نظر آیا تو اس وقت بڑے بڑے صحابہ کرام میدان چھوڑ کر پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے تھے مگر امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام مسلسل سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کرتے رہے اور انہیں زخمی حالت میں اپنی ڈھال میں سلاکر پہاڑ پر لے گئے اور وہاں ان کی حفاظت کی …جنگ خیبر میں چالیس دن تک یہود کے جوانوں کے سامنے بڑے بڑے صحابہ کرام علم پھینک کر میدان سے فرار ہوتے رہے وہاں بھی امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی تلوار آبدار نے اپنے جوہر دکھائے اور ان کے نامور جنگی جوان یعنی مرحب و عنتر کو واصل جہنم کیا اسی طرح جنگ خندق میں عمر بن عبد ود ملعون خندق عبور کرکے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خیمہ اطہر کے سامنے خرافات بک رہا تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اصحاب سے فرمایا کوئی ہے جو ا س کتے کی زبان بندکرے مگر امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے سوا کوئی نہ اٹھا اور اس دن سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو روانہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ آج ایمانِ کل کفرِ کل کے سامنے جارہا ہے جب آپ نے ایک ضرب سے عمر بن عبد ود ملعون کو فی النار کردیا تو پھر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی ایک ضربِ شمشیر ثقلین کی بندگی سے بھی افضل قرار پائی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار