

Loading content...
تو اس وقت سب نے عرض کیا ہم آپ کو صادق مانتے ہیں اس لئے یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں، اس پرسرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دعوت اسلام دی اور یہ بھی فرمایا کہ آج جومیرا ساتھ دے گا وہ میرا جانشین اور میرا وزیر ہوگا، اس وقت کسی نے اسلام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو فوراً امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کھڑے ہوگئے اور فرمایا ہم آپ کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ سچ فرما رہے ہیں اسی پہلے دن یہ فیصلہ ہوگیا تھا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جانشین امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام ہی ہوں گے …پھر جب کوئی بھی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے ساتھ نماز پڑھنے والا نہ تھا تو اس وقت سب سے پہلے آپ نے ان کی پیچھے نماز پڑھی اور ان کے بعد ان کے بھائیوں یعنی جناب جعفر طیار علیہ الصلوات والسلامجناب عقیل علیہ الصلوات والسلام اور جناب طالب علیہ الصلوات والسلام نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز ادا فرمائی … کفار مکہ کی طرف سے جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو اذیت دینے کا پروگرام بنا تو اس میں بھی امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے ہر مشکل میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ دیا …جب جناب ابو طالب علیہ الصلوات والسلام کی وفات ہوئی تو اس وقت اللہ جل جلالہ نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو مکہ چھوڑنے کا حکم فرمایا تو آپ نے ہجرت کا پروگرام بنایا اس رات کو دار الندوہ میں کفار مکہ کا اجتماع ہوا اور انہوں نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کرنے کا پروگرام بنایا مگر اس رات سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو اپنے بستر پر عین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بنا کر سلادیا اور خود شہرسے باہر تشریف لے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار