

Loading content...
آپ جناب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے داماد بھی تھے، آپ کی ولادت باسعادت 30 عام الفیل میں بیت اللہ ]خانہ کعبہ[ میں ہوئی اس طرح آپ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے 30 سال چھوٹے تھے … جب آپ کی بیت اللہ میں آمد ہوئی تو سب سے پہلے آپ کو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اٹھایا اور انہیں اپنی زبان مبارک سے پہلے غذا فراہم فرمائی …سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کی والدہ ماجدہ سیدہ بنت اسد صلوات اللہ علیہا کو ماں کہہ کر پکارتے تھے اور یہ اتنی ذی عزت مستور تھیں کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے انہیں لحد مبارک میں خود اتارا تھا اور ان کے جسد اطہر پر اپنی چادر ڈال دی تھی … یہ وہ نوری مستورصلوات اللہ علیہا تھیں کہ جن کی آغوش عاطفت میں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمنے پرورش پائی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار